غربت کا خاتمہ

چین میں 770 ملین سے زائد غریب دیہی عوام کو غربت سے ملی نجات

بیجنگ {پاک صحافت} انسداد غربت کے میدان میں جامع کامیابی نے چینی قوم کے ہزاروں سال پرانے خواب اور خواہش کو پورا کیا ہے۔ بہت ہی خوشی کی بات ہے کہ چینی ریاستی کونسل کے پریس آفس نے ایک ایسا وائٹ پیپر جاری کیا ہے جس میں سو سال میں غربت کے صفائے کےلیے چین کے عظیم عمل کا جائزہ لیا گیا ہے ۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے اواخر تک چین میں انسداد غربت کا ہدف حاصل کیا گیا۔ اس پیپر میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ چین میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی متعارف کروائے جانے کے بعد سے غربت کی موجودہ تعریف کے مطابق 770 ملین سے زائد غریب دیہی عوام کو غربت سے نجات دلوائی گئی ہے۔

وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ انسداد غربت کی جنگ سے چین کے دیہات میں جامع اور تاریخی تبدیلی آئی ہے۔ یہ ایک عظیم انقلاب ہے جس کی مدد سے جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کےلیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی گئی ہے۔

۔وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی آبادی کے پانچویں حصے والے چین میں مطلق غربت کا خاتمہ اور شیڈول سے دس سال پہلے اقوام متحدہ کے ’’2030 پائیدار ترقیاتی ایجنڈے‘‘ کی تکمیل نہ صرف چینی ترقی میں سنگ میل ہے بلکہ عالمی ترقی کی تاریخ کا بھی ایک بڑا واقعہ ہے جو انسداد غربت اور انسانی ترقی کی راہ میں ایک بڑی خدمت ہے۔

عالمی بینک کے بین الاقوامی غربت کے معیار کے مطابق، چین کی جانب سے غربت کے خلاف حاصل کی گئی کامیابی، عالمی سطح پر اس شعبے میں حاصل کی گئی کامیابی کے مقابلے میں 70 فیصد سے بھی زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے