افغان تارکین

24 گھنٹوں میں مزید 9 ہزار افغان شہریوں کی وطن واپسی

پشاور (پاک صحافت) گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9 ہزار غیر ملکی طورخم کے راستے وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

افغان کمشنریٹ کے مطابق ہولڈنگ سینٹر میں نادرا عملے نے افغانستان واپس جانے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ افغان کمشنریٹ نے بتایا کہ یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان شہری افغانستان جاچکے ہیں جب کہ جمعہ کو طورخم بارڈر سے 12 ہزار 689 غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو ملک چھوڑنے کے لیے 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے بعد سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے والوں کو حراست میں لیکر ملک کے مختلف شہروں میں قائم ہولڈنگ پوائنٹس میں رکھا جا رہا ہے۔

ادھر افغان وزیراعظم نے کہا ہے کہ افغانوں کو واپسی کے لیے مناسب وقت دیا جائے، مل بیٹھ کر مذاکرات سے مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے