راجہ پرویز اشرف

ترکی اور پاکستان کے نوجوان دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ترکی اور پاکستان کے باصلاحیت نوجوان دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کے لئے پل کا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے ترک سفارت خانے کے زیر انتظام جمہوریت کی فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی اپنی جمہوری اقدار کے دفاع کی چھٹی سالگرہ منا رہا ہے۔ ترکی کے برادر عوام کی جانب سے جمہوریت کے دفاع کی اس تقریب میں شرکت باعث فخر ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ اس عظیم روز ترک قوم صدر طیب اردگان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوئی، یہ اہم ترین وقت تھا جب دنیا نے ایک بہادر قوم کو کھڑے ہوتے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں پاکستان ہمیشہ کی طرح جولائی 15 کی شب بھی ترک عوام کے ساتھ کھڑا ہوا اور رات کے اندھیرے میں بھی ترکی کی عوام نے جمہوریت کا دفاع کیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاک چین

پاکستان اور چین کا سی پیک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا عزم

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے