وزیر کامرس نوید قمر

ایران کیساتھ روایتی تجارت کی راہ ہموار کرنے پر کام کررہے ہیں۔ وزیر کامرس

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر کامرس نوید قمر کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ روایتی تجارت کی راہ ہموار کرنے پر کام کررہے ہیں، جلد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات طے پائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر برائے روڈ اربن ڈیولپمنٹ رستم قاسمی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نوید قمر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ روایتی تجارت کی راہ ہموار کرنے پر کام کررہے ہیں۔ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے حوالے سے ٹیرف میں خاطر خواہ کمی کی جائے گی، بارڈر پر گڈز ٹریڈ سے متعلق اکنامک زونز بنائے جائیں گے۔

وزیر کامرس نوید قمر کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی وفد سے بات چیت میں تجارت کو فروغ دینے میں پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ دونوں ممالک کے تجارتی روابط خطے میں خوشحالی لائیں گے۔ اس موقع پر ایرانی وزیر رستم قاسمی کا کہنا تھا کہ جے ای سی میں 6 سال وقفہ ہونے سے تجارتی دوریاں بڑھ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر مارکیٹ کے رجحان کو فروغ دینا ہوگا، بارڈر مارکیٹ سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے رابطے بھی بڑھیں گے۔ تجارتی اشیا کی فہرست پر سنجیدگی سے کام کریں گے، باہمی آمادگی سے معاملات آگے بڑھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) نواز شریف کی وطن واپسی کے بعد کابینہ میں توسیع کا فیصلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے