پی ٹی آئی

پی ٹی آئی نے مزید 13 رہنماوں کو پارٹی سے نکال دیا

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی نے مزید 13 رہنماوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 پارٹی سے نکال دیا ہے۔ جن ارکان کو تحریک انصاف سے نکالا گیا ہے ان میں رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری، رانا محمد قاسم نون شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواب شیر، مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان، افضل خان ڈھانڈلہ، محمد عبدالغفار وٹو، عامر طلال گوپانگ اور احمد حسین دہڑ بھی پارٹی سے نکالے جانے والوں میں شامل ہیں۔ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر سابق ایم پی اے خیبرپختونخوا ملک شوکت علی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مذکورہ رہنماوں کو کسی بھی طرح سے پارٹی کا نام اور عہدہ استعمال کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی، ملک شوکت علی کو مجاز اتھارٹی کے علم میں لائے بغیر دوسری پارٹی کے اجلاس میں شرکت پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، ان سے دو دن میں وضاحت طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے