اسحاق ڈار

تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کیساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہونے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات میں کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، آئندہ منگل کو مذاکرات کا فائنل دور ہوگا۔ ایک تجویز ہماری اور ایک تجویز پی ٹی آئی کی طرف سے ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ہم تجاویز کو حکومت کے سامنے رکھیں گے۔ بات چیت میں دونوں طرف سے پیش رفت ہوئی ہے، منگل کو دوبارہ فائنل مذاکرات ہوں گے۔ طے ہوا ہے کہ آج کے مذاکرات پر دونوں وفد قیادت سے بات کریں گے۔

یاد رہے کہ دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کے درمیان مذاکرات کا دورسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر اور فواد چوہدری پارلیمنٹ پہنچے۔ جبکہ حکومتی ٹیم میں اسحاق ڈار، سید نوید قمر، اعظم نذیر تارڑ، سید یوسف رضا گیلانی اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے