سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک 3 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک کردیے جبکہ  3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹرسائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے دوران 7 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ دہشتگردوں کا کمانڈر موسی خان بھی مارے جانے والوں میں شامل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے، شہداء میں نائب صوبیدار تاج میر، حوالدار ذاکر احمد اور سپاہی عابد حسین شامل ہیں۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم

وزیراعظم آج ریاض میں ایم ڈی آئی ایم یف سے ملیں گے

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کا دورۂ سعودی عرب کا آج دوسرا دن ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے