رضوانہ تشدد کیس، سومیہ عاصم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

لاہور (پاک صحافت) رضوانہ تشدد کیس کی ملزمہ سومیہ عاصم کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔دوران سماعت جج نے پراسیکیوشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچ تلاش کرنے میں ڈر نہیں ہونا چاہیئے، شواہد ایماندرای سے جمع کریں، پریشر نہ لیں، تفتیش میرٹ پر ہونی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق کمسن رضوانہ تشدد کیس میں گزشتہ روز گرفتار ہونے والی سول جج کی اہلیہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پیش کیا گیا۔ ملزمہ کو جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ جج شائستہ کنڈی نے پولیس کی جانب سے سومیہ عاصم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئےانہیں 22 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کاحکم دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آبادفرخ فرید نے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کے کیس میں نامزد ملزمہ سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا۔ جج نے ریمارکس دیئے تھے کہ ملزمہ سومیہ عاصم ہر حال میں شامل تفتیش ہونے کی پابند ہیں، تاحال کوئی دلیل ملزمہ کی ضمانت میں توسیع کیلئے کافی نہیں ہے، شواہد ایماندرای سے جمع کریں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے