اسحاق ڈار

آئندہ دنوں میں ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لے آئیں گے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لے آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر عالمی سطح پر مضبوط ہورہا ہے لیکن اس کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں اپنی پالیسیوں سے ڈالر کو 200 روپے سے کم پر لے آئیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے میثاق معیشت کی بات کی تھی۔ عمران خان اور اپوزیشن کے اعصاب پر میں سوار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں ڈیل اور ڈھیل پر یقین نہیں رکھتا، عمران خان نے این آر او اپنی فیملی کو دیا، میں عمران خان کو وارننگ دیتا ہوں کہ وہ میرے بارے میں منہ بند رکھیں ورنہ ان کے ساتھ پبلک جنگ ہوگی۔ عمران خان اخلاقی دائرے میں رہ کر بات کریں ورنہ ان کی ہر بات کا جواب دے سکتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے