تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیدارساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل

ریاض (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کو سعودی عرب میں بڑا دھچکا لگ گیا، ذرائع کے مطابق انصاف ڈاکٹرز فورم کے عہدیدار اپنے ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شامل ہوگئے۔  اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے مایوس کیا اور ملک و قوم کو سنگین مسائل سے دوچار کر دیا ہے۔ مایوس ہو کر پارٹی چھوڑنا پڑی۔

تفصیلات کے مطابق اے این پی سعودی عرب کے صدر ڈاکٹر سید مزمل شاہ کی رہائش گاہ  پریس کانفرنس ہوئی، جس  میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن نے ڈاکٹر حیات خان، ڈاکٹر فیروز شاہ، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر تنویر نے  گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ گزشتہ کئی سالوں سے منسلک تھے اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے تحت خدمات سرانجام دے رہے تھے اور وزیراعظم عمران خان کے نظریات کے حامی تھے مگر وزیراعظم عمران خان خود ہی اپنے نظریات سے غافل ہوچکے ہیں، جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو الوداع کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر ضمیر حسن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہا کہ عمران خان  کی جانب سے قوم کے ساتھ جتنے بھی وعدے کیے تھے ان میں سے کسی کو پورا نہیں کیا گیا ہے بلکہ ملک اس وقت شدید مہنگائی اور بے روزگاری کا شکار ہے اور عمران خان بطور وزیراعظم ناکام ہوچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم اپنے دیگر درجنوں ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہم عوامی نیشنل پارٹی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمیں اپنی محبتوں سے نوازا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

کراچی کے حالات اب بہتر ہیں۔ وزیراعلی سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے حالات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے