روڈ ٹو مکہ منصوبہ، سعودی وفد کراچی پہنچ گیا

کراچی (پاک صحافت) سعودی عرب کے روڈ ٹو مکہ منصوبے کے سلسلے میں سعودی وزارتِ داخلہ و امیگریشن کا وفد کراچی پہنچ گیا۔ سی اے اے حکام کے مطابق 42 رکنی سعودی حکام نے خصوصی کاؤنٹرز کا معائنہ کیا، 9 مئی سے کراچی ایئر پورٹ سے حج پروازیں شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق 82 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ ایئر پورٹس پر انتظامات کا جائزہ لے گا۔ وزارتِ مذہبی امور کے مطابق رواں سال کراچی ایئر پورٹ کو روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا گیا ہے۔ پہلی حج پرواز 9 مئی کو روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت کراچی سے روانہ ہو گی۔

16ہزار سے زائد عازمین کا کراچی ایئر پورٹ پر سعودی امیگریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر 38 رکنی سعودی امیگریشن کا عملہ تعینات ہو گا، روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے 71 پروازیں آپریٹ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

کرغزستان میں پھنسے طلبہ واپس آنا چاہیں حکومتی خرچ پر واپسی یقینی بنائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے طلبہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے