داعش کے بانی امریکہ نے ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کو وسیع پیمانے پر ہتھیار فراہم کرنا شروع کردیا: اہم انکشاف

داعش کے بانی امریکہ نے ایک بار پھر دہشت گرد تنظیم داعش کو وسیع پیمانے پر ہتھیار فراہم کرنا شروع کردیا: اہم انکشاف

بغداد (پاک صحافت)  بدنام زمانہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش جسے کچھ سال پہلے امریکہ نے عراق اور شام میں ناامنی پھیلانے کے لیئے تیار کیا تھا، اب ایک بار پھر امریکہ نے اس تنظیم کو بھاری پیمانے پر اسلحہ فراہم کرنا شروع کردیا ہے تاکہ عراق اور اسلامی ممالک کو پھر سے ناامن کیا جائے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق عراق میں داعش کی باقیات کے لئے جدیدترین ہتھیاروں اور رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینوں کے امریکی تحفے کا انکشاف ہوا ہے۔

علمائے مسلمان نامی یونین کے صدر جبار العموری نے دیالی میں بدنام زمانہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی باقیات کے لئے جدید ترین ہتھیار فراہم کئے جانے کا انکشاف کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جبار المعموری نے کہا ہے امریکہ کی جانب سے داعش کے باقیماندہ عناصر کے لئے اسلحے کی کئی کھیپیں عراق بھیجی گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ داعش کے عناصر نے حال میں امریکہ سے جدید ترین اسنائپر گنیں حاصل کی ہیں۔

جبارالعموری نے کہا ہے کہ دیالی اور دیگر صوبوں میں سیکورٹی کی صورتحال بدل رہی ہے جہاں داعش سے وابستہ عناصر سے اسنائپر کی طرز پر استفادہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ داعشی دہشت گرد عناصر عام طور پر رات کی تاریکی میں لوگوں کو بہت دور سے نشانہ بناتے ہیں۔

جبار العموری نے یہ بھی انکشاف کیا ہے امریکہ نے داعشیوں کو رات کی تاریکی میں دیکھنے والی دوربینیں بھی فراہم کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ رات کو ٹارگٹ کلنگ میں اضافے کا سبب یہی دوربینيں ہيں جو امریکہ نے دہشت گردوں کے اختیار میں دی ہیں۔

جبارالعموری نے بتایا کہ حمرین کے پہاڑی علاقے سے حال ہی میں اسی قسم کے ہتھیار ملے ہیں کہ جن کے بارے میں وسیع تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ معلوم ہوسکے کہ یہ ہتھیار کس طرح اور کس کے ذریعے داعشی عناصر تک پہنچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فرانسیسی سیاستدان

یوکرین میں مغربی ہتھیاروں کا بڑا حصہ چوری ہوجاتا ہے۔ فرانسیسی سیاست دان

(پاک صحافت) فرانسیسی پیٹریاٹ پارٹی کے رہنما فلورین فلپ نے کہا کہ کیف کو فراہم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے