شاہد خاقان

گورننس کی ناکامی کی بڑی وجہ نیب ہے، شاہد خاقان عباسی

لاہور  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کاکہنا ہے کہ گورننس کی ناکامی کی بڑی وجہ نیب ہے۔ ان کاکہنا ہے کہ نیب کبھی بھی اقتدار میں موجود طاقتور طبقے کے خلاف کارروائی نہیں کرتا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جن لوگوں نے احتساب کے قوانین بنائے وہ ان پر لاگو نہیں ہوتے، لوگ اپنی وفا داریاں تبدیل کرتے ہیں اور احتساب سے بچ جاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  لاہور میں ایک کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) ’احتساب‘ نہیں ہے، آپ جو بھی نیب کو نام دیں لیکن وہ احتساب کرنے کی اہلیت نہیں رکھتا۔ قانون کسی بھی شہری کو 7 سال کا مالی کھاتہ برقرار رکھنے کا کہنا تھا جبکہ مجھ سے 35 سالہ ریکارڈ طلب کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے نیب پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے الزامات کے بعد متاثرہ شخص کی ساکھ خراب ہوجاتی ہے، وہ کاروبار نہیں کرپاتا اور وہ بینک سے لون نہیں لے سکتا، محض الزام کی بنیاد پر اسے بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ حقیقت بھی جان لیں کہ نیب نے 21 برس میں صرف ایک سیاستدان کے خلاف عدالتی فیصلہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، تو سوال ہوتا ہے کہ دیگر لوگ کہاں ہیں؟ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے دیگر لوگ کدھر ہیں؟وہ ہر حکومت میںموجود ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے