وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ

(پاک صحافت) وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ کیا ہے۔ وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر آمد و روانگی ٹرمینلز پر مسافروں کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزراء نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر بیرونِ ملک جانے والوں کے لیے سہولتوں پر اظہارِ عدم اطمینان کیا اور مسافروں کی آسانی کے لیے سہولتیں بڑھانے کا حکم دیا۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ایئر پورٹ کی بندش کے دوران ہی امیگریشن کاؤنٹرز بڑھانے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک جانے والوں کو امیگریشن کے لیے 60 منٹ تک انتظار کرنا پڑتا ہے۔ مسافروں کے لیے امیگریشن کاؤنٹرز بڑھائے جائیں گے تاکہ انہیں انتظار نہ کرنا پڑے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امیگریشن کے 12 کاونٹرز سیالکوٹ ایئر پورٹ دوبارہ کھلنے پر فعال ہونے چاہئیں، سیالکوٹ ایئر پورٹ کی بندش کے دوران مزید سہولتوں کی فراہمی مکمل کی جائے۔

اس موقع پر وزیرِ ایوی ایشن اور دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے سرچ کا عمل آسان بنایا گیا ہے، سیالکوٹ ایئر پورٹ پر اے این ایف، کسٹمز، اے ایس ایف کی چیکنگ 3 نہیں 1 ہی ہوتی ہے۔ وفاقی وزراء نے سیالکوٹ ایئر پورٹ پر سہولتوں کے کام 15 روز میں مکمل کرنے کی ہدایات بھی کی۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ رن وے توسیعی پراجیکٹ کے لیے15 روز کے لیے بند ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایم کیو ایم کو ہمیشہ خیرات میں نشستیں دی گئی ہیں، وقار مہدی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے