سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

راولپنڈی (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں کئے جانے والے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے جبکہ اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ ہلاک دہشت گرد شمالی وزیرستان میں قاری سمیع کی ہلاکت، سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھا۔ عمائدین علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آپریشن کی مکمل حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے