فیس بک

فیس بک نے 3 ماہ کے دوران ایک ارب تین کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے

نیو یارک (پاک صحافت) سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے ایک ارب تین کروڑ جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے، خیال رہے کہ یہ تما م اکاؤنٹس صرف 3 ماہ میں ڈیلیٹ کئے جا چکے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اکتوبر سے دسمبر 2020 کے دوران یہ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیے گئے اور اس پلیٹ فارم میں گمراہ کن تفصیلات کی ٹریکنگ کے لیے 35 ہزار سے زیادہ افراد کام کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے تین ماہ کے دوران  کمپنی کی جانب سے کووڈ اور ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد پر مشتمل 12 کروڑ سے زیادہ پوسٹس ڈیلیٹ کی گئیں۔ اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ روزانہ ککی بنیاد پر فیس بک پر لاکھوں جعلی اکاؤنٹس کو بلاک کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیس بک کے انٹیگریٹی شعبے کے نائب صدر گائے روسین نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے 100 سے زیادہ غیر مستند رویوں والے نیٹ ورکس کو گزشتہ 3 سال کے دوران ڈیلیٹ کیا گیا۔

واضح رہے کہ فیس بک کے انٹیگریٹی شعبے کے نائب صدر گائے روسین  نے مزید بتایا کہ اگر فیس بک کی 80 فیکٹ چیکرز کی ٹیم کسی پوسٹ کو غلط ریٹ کرے تو سوشل نیٹ ورک پر اس کی لوگوں تک رسائی کو محدود کردیا جاتا ہے جبکہ وارننگ لیبل کا اضافہ بھی کردیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی کے تخمینے کے مطابق 5 فیصد فیس بک استمال کرنے والے ماہانہ اکاﺅنٹس حقیقی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے