پیپلزپارٹی

اپوزیشن لیڈر کے متعلق پیپلزپارٹی کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لائے گی جس کے لئے دیگر جماعتوں کی حمایت بھی حاصل کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سینیٹ میں اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے شیری رحمان کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن جماعتیں اے این پی اور بی این پی کی جانب سے پی پی کو حمایت کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔ دونوں پارٹیاں اپنے دو دو ووٹ پی پی امیدوار کے حق میں استعمال کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے پاس اس وقت سینیٹ میں اکیس ووٹ ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے چار ووٹوں کے بعد پی پی کو پچیس ووٹ حاصل ہوں گے۔ پچیس سینیٹرز کے دستخط والی درخواست پی پی کی جانب سے چند روز میں سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے