رانا ثناءاللہ

نیب غیرقانونی ادارہ ہے اب اس پر کسی کا یقین نہیں رہا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب اس وقت ایک غیرقانونی ادارہ بن چکا ہے اور اس پر کسی کو یقین نہیں رہا۔ نیب حکومت کے کہنے پر سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے حکومت کے کہنے پہ مریم نواز کو طلب کیا ہے جبکہ پیشی والے دن پورے پنجاب سے مسلم لیگ ن کے رہنما اور کارکن مریم نواز کے ہمراہ نیب دفتر پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلبی کے دوران مریم نواز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مزاحمت کریں گے اور انہیں گرفتار کرنا غیرقانونی عمل ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نیب نے مریم نواز کو طلب کیا ہے تو اب حوصلہ بھی کرے۔ چیئرمین نیب شہزاد اکبر کے کہنے پر کام کرتے ہیں جبکہ حکومت اس کی مدت میں توسیع نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد ہیں جو غلط فہمیاں پیدا ہوگئی تھیں انہیں مولانا فضل الرحمن نے دور کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے