تاجر برادری نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کریگی، نعیم میر

لاہور (پاک صحافت) انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نواز شریف کا شایانِ شان استقبال کرے گی۔  ان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری مینار پاکستان کے جلسے میں شریک ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر نے جاری بیان میں کہا کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معیشت چلائی، پاکستان کو آگے بڑھایا، تاجر ان کی محبتوں اور محنتوں کا قرض چکائیں گے۔ اس موقع پر عامر صدیق نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نواز شریف کا حلقۂ انتخاب تھی اور رہے گی۔

واضح رہے کہ چیئرمین انجمن تاجران نے صوبائی تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کو نواز شریف کے استقبالی بینرز سے سجایا جائے گا، ان کے استقبال کے لیے فلوٹنگ استقبالیہ ٹرک چلائیں گے، پنجاب کا تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے