شہباز شریف

خواہش ہے کہ لوگوں کو انصاف جلد اور باآسانی مل سکے، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ لوگوں کو انصاف جلد اور با آسانی مل سکے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت قانونی اور عدالتی اصلاحات کے لیے خصوصی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا۔

شہباز شریف نے کمیٹی کو سِول اور فوجداری قوانین میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے اور عدالتی اصلاحات کے لیے آئینی اور قانونی ترامیم کا پیکج تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس معاملات کو عوام بالخصوص کاروباری طبقے کے لیے آسان بنایا جائے۔ وزیرِ اعظم نے کمیٹی کو ٹیکس وصولیوں کو مؤثر بنانے کے لیے قانونی تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ 2400 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیوں پر حکم امتناع کی وجہ سے زیر التوا ہونا تشویشناک ہے۔

شہباز شریف نے مالی اور ٹیکس معاملات پر 2 ہفتوں میں عبوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کی رپورٹ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عملدرآمد کے لیے متعلقہ وزارتوں کو بھجوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے