غیر قانونی مقیم غیر ملکی اپنے وطن واپس جائیں، بصورت دیگر کریک ڈاؤن کیا جائے گا،  محسن نقوی

لاہور (پاک صحافت) نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں الٹی میٹم جاری کر دیا اور فوری طور پر واپس جانے کا کہہ دیا، بصورت دیگر کریک ڈاؤن کا اعلان بھی کر دیا۔ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں مقیم غیر ملکیوں کا ابتدائی ڈیٹا تیار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی خود واپس چلے جائیں، غیر قانونی طور پر مقیم کسی غیر ملکیوں کو پنجاب میں نہیں رہنے دیا جائے گا، غیر ملکی خود واپس نہ گئے تو ان کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں زیر تعمیر اور التواء کا شکار منصوبوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہدرہ فلائی اوور پراجیکٹ تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہا ہے، بند روڈ پراجیکٹ کو 120دن سے پہلے مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، بند روڈ پراجیکٹ کے دونوں پیکیج بیک وقت شروع ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے