سلیم مانڈوی والا

اگر شفاف الیکشن نہیں ہوں گے تو سیاستدان اور عوام نتائج نہیں مانیں گے، سلیم مانڈوی والا

ملتان (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل صرف الیکشن ہے، اگر شفاف الیکشن نہیں ہوں گے تو سیاستدان اور عوام نتائج نہیں مانیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کے مفاد اور عوام کے مفاد کی بات کرتی ہے، پاکستان میں مہنگائی بہت زیادہ ہے، ملک میں معاشی استحکام ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے ملتان کے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت صرف پیپلز پارٹی ہی الیکشن کی ڈیمانڈ کر رہی ہے، تمام پارٹیوں کو چاہیے کے ایک روڈ میپ پر کام کریں۔ اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پاس شارٹ ٹائم میں کوئی حل نہیں تھا، ہمیں پاکستان کا اکنامکس ایجنڈا ڈسٹرب نہیں کرنا چاہیے، ہمارے مسائل اتنے بڑے نہیں کہ حل نہ ہوسکیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نے کہا کہ پاکستان کو چارٹر آف اکانومی کی ضرورت ہے، ڈالر کے خلاف انتظامی ایکشن سے ڈالر مارکیٹ میں آگئے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہمیں مسائل حل کرنے کے لیے ارادے کی ضرورت ہے، میں کسی حکومت کو الزام نہیں دینا چاہتا، ہم الیکشن حکومت بنانے کے لیے لڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے