کورونا وائرس

ملک میں کورونا سے مزید 131 اموات، 5 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید 131 اموات ہوئیں، جس کے بعد ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 17 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 49099 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 5112 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز 8 لاکھ 20823 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 91547 ہے۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3272 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 7 لاکھ 11465 ہو گئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق24 گھنٹوں کے دوران  ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.41 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 282445 ہوگئی ہے جب کہ 4633 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 301114 ہے اور 8410 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی کل تعداد 22278 اور ہلاکتیں 234 ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 117557 اور 3274 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 17057 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 475 افراد انتقال کر گئے۔ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5305 اور 106 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 75067 ہے اور اب تک 679 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے