شازیہ مری

بے نظیر کفالت پروگرام کی جاری سہ ماہی قسط بڑھا کر 8500 کردیا گیا

اسلام آباد (پاک صحافت) بے نظیر کفالت پروگرام کی جاری سہ ماہی قسط بڑھا کر 8500 کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سماجی بہبود اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی زیر صدارت بی آئی ایس پی کا اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بے نظیر کفالت کی جاری سہ ماہی قسط کو 7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کردیا۔ ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔

اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر شازیہ مری نے ہدایت کی کہ بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اے ٹی ایم ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ اضافہ شدہ 8500 روپے کی سہ ماہی قسط کی ادائیگی کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا مستحقین اپنی پوری اضافہ شدہ رقم 8500 روپے ہی وصول کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے