گوگل کروم

گوگل کروم کی چند بہترین ٹِرکس جن کو جاننا ہر ایک کے لیے ضروری

(پاک صحافت) کروم استعمال کرنے والے متعدد افراد اس میں موجود چند بہترین ٹِرکس سے واقف نہیں۔ کروم کی ایک بہترین ٹِرک گروپ ٹیب بنانا ہے۔ اگر آپ اپنے کام کے دوران کمپیوٹر پر متعدد ویب پیجز اوپن کرتے ہیں تو یہ ٹِرک کافی مددگار ثابت ہوگی۔ اس مقصد کے لیے کسی ایک اوپن ٹیب پر ماؤس سے رائٹ کلک کرکے ایڈ ٹیب ٹو نیو گروپ آپشن کا انتخاب کریں۔ وہاں آپ سے گروپ کا نام رکھنے کا کہنا جائے گا جبکہ 9 مختلف رنگوں میں کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

اگرچہ گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے مگر اس میں کچھ خامیاں بھی موجود ہیں، خاص طورپر یہ ریم کا بہت زیادہ استعمال کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں کمپیوٹر سست ہو جاتا ہے۔ مگر اب کروم کے نئے میموری سیور فیچر سے ریم کے مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے لیے میموری سیور فیچر کو ٹرن آن کرنا ضروری ہے۔ اس مقصد کے لیے براؤزر کے اوپر دائیں کونے میں تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر وہاں نیچے مور ٹولز پر کلک کریں، جس میں پرفارمنس کے نام سے آپشن موجود ہوگا۔

اگر آپ روزانہ اپنے کام کے لیے مخصوص ویب سائٹس کو اوپن کرتے ہیں تو ضروری نہیں کہ ہر ایک کو الگ الگ اوپن کریں۔ اس کے لیے کروم میں ایک فیچر موجود ہے جو براؤزر اسٹارٹ ہونے پر مخصوص ویب سائٹس کو خودکار طور پر اوپن کر دیتا ہے۔ اس کے لیے براؤزر اوپن کرکے اوپر دائیں جانب تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز کے آپشن میں جائیں۔ وہاں بائیں جانب آن اسٹارٹ اپ کا آپشن ہوگا، اس پر کلک کریں۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے