مرتضی وہاب

اپنے آپ کو عوامی کہنے سے کوئی عوامی نہیں ہوتا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ اپنے آپ کو عوامی کہنے سے کوئی عوامی نہیں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضی وہاب نے نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں خاموشی سے کام کرنے پر یقین رکھتا ہوں۔ عوام فیصلہ کریں گے کس نے پریس کانفرنس اور کس نے خدمت کی، حافظ نعیم اپوزیشن لیڈر ہیں جو حکومت سے کبھی مطمئن نہیں ہوسکتا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ اچھی روایت کے فروغ کی ضرورت ہے تاکہ الزام تراشی سے نکل سکیں۔حافظ نعیم کی عزت کرتا ہوں، ہم نے جماعت اسلامی کو مدعو کیا وہ آئے، یہ اچھی روایت ہے۔

شہر میں پانی کے مسئلے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کی ضرورت کا 50 فیصد سپلائی ہوتا ہے، کراچی میں پانی کی تقسیم وفاق کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے