طلال چوہدری

ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے ایک ہی طریقے سے نمٹا جائے گا۔ طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے ایک ہی طریقے سے نمٹا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے دہشت گردوں کو ملک دشمنوں میں شمار کیا جائے گا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور تحریک انصاف کا ایجنڈا ایک ہی ہے۔ دھاندلی کا شور کرنے والے جو مرضی کریں ہم صرف غریب کا چولہا جلانے پر توجہ دیں گے۔

طلال چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دھاندلی پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، جہاں حلقے کھلتے ہیں پی ٹی آئی اسٹے لے لیتی ہے، یہ صرف شور اس لیے کرتے ہیں تاکہ ڈیل ہو سکے۔ آئی ایم ایف کی ڈیل نہ ملے تو روٹی نایاب ہو جائے گی، سری لنکا جیسے حالات ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت ملکی مسائل کے حل کے لیے ایک ساتھ چل رہی ہے، ملک میں اپنی مرضی سے آنا جانا ہر شہری کا حق ہے، پی ٹی آئی نے بھی آئی ایم ایف کو خط لکھ کر ٹی ٹی پی کی طرح کام کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے