اسلحہ

بھکر سے پکڑا گیا اسلحہ علی گنڈاپور کا تھا جو زمان پارک لے جایا جا رہا تھا۔ ڈی پی او

بھکر (پاک صحافت) ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بھکر سے پکڑا گیا اسلحہ علی گنڈاپور کا تھا جو زمان پارک لے جایا جا رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او بھکر نے 18 مارچ داجل چیک پوسٹ پر کار سے اسلحے کی بھاری مقدار کی برآمدگی کے معاملے پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار ملزمان برآمد اسلحے میں سے 13 کے لائسنس پیش کرسکے ہیں۔ ملزم نے اپنے بیان میں بتایا کہ باقی 9 رائفلز علی امین گنڈاپور کی تھیں جو انہوں زمان پارک پہنچانے کے لیے دی تھیں۔

ڈی پی او کا مزید کہنا ہے کہ فراہم کردہ اسلحہ لائسنس بلوچستان سے جاری شدہ ہیں جن کی تصدیق بھی کرائیں گے، برآمد ہونے والی رائفلز بھی فارنزک لیب کو بھجوائی جائیں گی۔ تحقیقات کی جا رہی ہیں اسلحہ زمان پارک کس مقصد کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے