پی پی چیئرمین

بلاول بھٹوزرداری نے حکومت گرانے کا طریقہ بتا دیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت گرانے کا طریقہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  اتحادیوں کو منائيں گے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے  جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ  کہ جب اپنی حکمت عملی پر اتحادیوں کو منالیں گے تو ہماری چائے کی دعوت سے بھی حکومت اتنا گھبرا جائے گی جتنا 10، 10 جلسوں سے نہیں گھبراتی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ پر انڈسٹریل اسٹیٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب میں پی پی چیئرمین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے اتحادیوں کو حکمت عملی بدلنے کا بھی مشورہ دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  کٹھ پتلی، نالائق اور نااہل وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کا طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اس نااہل، ناجائز اور سلیکٹڈ حکومت کو گھر بھیج کر ایک ایسی حکومت قائم کرنا چاہتی ہے جو عوام کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے