وزیراعظم شہباز شریف

بیرون ملک جانے کی اجازت نہ ملنے کا معاملہ، شہباز شریف کا عدالت سے رجوع

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر عدالت سے رجوع کر لیا۔  ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے عدالت میں درخواست دائر کردی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کو سیاسی مخالفین کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے،  لاہورہائیکورٹ کےفیصلے کے بعد 8 مئی کو علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچا لیکن ائیرپورٹ پر سفر سے روک دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کے وکلا کی جانب سے دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں جو توہین عدالت اور 7 مئی کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے خلاف دائر کی گئیں جب کہ درخواست میں 6 سرکاری افسران، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہےکہ افسران نے لاہورہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں لہٰذا نامزد فسران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بلیک لسٹ میں نام موجود ہونے پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے انہیں علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی تاہم گزشتہ ہفتے بیرون ملک روانگی کے لیے جب شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن حکام نے انہیں پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں دی جس پر اپوزیشن لیڈر واپس گھر روانہ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے