مولانا فضل الرحمان شہباز شریف

فضل الرحمان اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر اہم مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک مومونٹ کے صدر و قائد جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے دریمان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں کے مابین ملکی ساسی صورت حال پر اہم مشاور کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر بھی اتفاق کر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی،  ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے