احسن اقبال

عمران خان پاکستانی قوم کے اندر کینسر پیدا کر رہے ہیں، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی   احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نیازی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران خان پاکستانی قوم کے اندر کینسر پیدا کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے  مسجد نبوی ﷺ کے احاطے میں پیش واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے  ہوئے  پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔  احسن اقبال نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر  عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ پاکستانی قوم کے اندر کینسر پیدا کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر پر جار ی پیغام میں وفاقی وزیر منصوبہ  بندی احسن اقبا نے پی ٹی آئی چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہاکہ سیاست کرنی ہے پاکستان کے اندر کریں، خدا کے لیے مکہ و مدینہ کو اپنی سیاست کی آماجگاہ نہ بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنائے جانے کا امکان

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے