معید یوسف

بھارت کیساتھ کسی بھی سطح پر گفتگو ممکن نہیں۔ معید یوسف

اسلام آباد (پاک صحافت) قومی سلامتی کے مشیر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ غیرمستقیم یا خصوصی طریقے سے مذاکرات کے لئے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے نجی ٹی وی چینل کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ بھارت ہمیں اعتماد میں لینے میں ناکام ہوا ہے جس کی وجہ سے دہلی اور اسلام آباد کے درمیان جاری رابطہ ختم ہوچکا ہے۔ بھارت نے کشمیر کے متعلق کسی قسم کا مثبت اقدام نہیں کیا ہے۔

قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ جب تک بھارت اپنے کئے ہوئے وعدے اور معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کرتا تب تک پاکستان کسی بھی قسم کی گفتگو سے پرہیز کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے