شرجیل میمن

وزارت اطلاعات کے بعد شرجیل میمن کو محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کو وزارت اطلاعات کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل وزارت ٹرانسپورٹ کا قلمدان سید اویس  قادر شاہ کے پاس تھا۔

تفصیلات کے مطابق  شرجیل میمن کو ایک اور اضافہ قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔  یاد رہے  کہ رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو گزشتہ  ہفتے سندھ کابینہ میں شامل  کیا گیا تھا اور  انہیں وزیر اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ سندھ حکومت  نے اب شرجیل میمن کو محکمہ  ٹرانسپورٹ کا اضافی  قلمدان بھی دے دیاہے۔

واضح رہےکہ اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ کا قلمدان اویس قادر شاہ کے پاس  تھا جو اب سندھ کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔  خیال رہے کہ سندھ کابینہ میں گزشتہ ہفتہ تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس کے بعد  اویس شاہ کی جگہ پر شرجیل میمن کو صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے