شازیہ مری

جو کچھ آمر ضیاء نے کیا اسکے گھناؤنے اثرات ہم آج تک بھگت رہے ہیں، شازیہ مری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے  5 جولائی 1977 میں جہوریت کے خلاف پیش آئے واقعے سے متعلق کہا ہے کہ ڈکٹیٹر جنرل ضیاء نے پاکستان کے ساتھ وہ کام کیا جو شاید کوئی دشمن بھی نہ کرے۔ جو کچھ آمر ضیاء نے کیا اسکے گھناؤنے اثرات ہم آج تک بھگت رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمہوریت سے متعلق  بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، یہ وہ دن ہے جب ملک سے جمہوریت کا خاتمہ کر کے پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ جنرل ضیاء کے دور کی طرح آج بھی بولنے اور اظہار رائے پر پابندی عائد ہے اور آپ عوامی مسائل پر بات نہیں کر سکتے اور نہ ہی مسائل کو اُجاگر کرسکتے ہیں اور ملک میں جو حکومت کے تانے بانے ہیں وہ بھی آمر ضیاء الحق کی سوچ سے ملتے ہیں، ملک میں کٹھ پتلی حکمران نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے