عراق میں بدنام زمانہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا

عراق میں بدنام زمانہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف بڑا آپریشن، متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا

بغداد (پاک صحافت) عراق میں بدنام زمانہ وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف حشد الشعبی بری فوج اور فضائیہ کی مشترکہ کاروائی شروع ہو گئی  ہے اور متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق حشد الشعبی اور عراقی فوج نے بغداد، سامرا اور الانبار صوبوں میں داعش کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، عراق کی سیکورٹی فورسز سے وابستہ ذرائع نے داعش کے خلاف ایک بڑے آپریشن کی اطلاع دی ہے۔

السومریہ نیوز ایجنسی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ یہ بڑا آپریشن بغداد، سامرا اور الانبار میں شروع کیا گیا ہے کہ جس کا بنیادی مقصد ان صوبوں کو داعش کے وجود سے پاک کرنا ہے، اس فوجی آپریشن میں حشد الشعبی کے علاوہ فضائیہ اور زمینی فوج کے دستے بھی حصہ لے رہے ہيں۔

الحشد الشعبی نے رواں ہفتے کے دوران ثارالشہدا سے موسوم ایک فوجی آپریشن صوبہ صلاح الدین میں شروع کیا ہے۔

الحشد الشعبی کے ڈپٹی کمانڈر حمید ابراہیم السہلانی یہ بات زور دے کر کہی ہے کہ اس کاروائی کا مقصد  العیث اور صوبہ صلاح الدین میں موجود داعش کی باقیات کو ٹھکانے لگانا ہے، حمیدابراہیم السہلانی نے بتایا کہ داعش کے پانچ ٹھکانوں کا پتہ چلاکر ان کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

برٹش

برطانوی دعویٰ: ہم سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قرارداد پر عملدرآمد کے لیے پوری کوشش کریں گے

پاک صحافت برطانوی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن حکومت غزہ میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے