انیق احمد

بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔ وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتیں غیر محفوظ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ جبکہ بھارت میں غیر محفوظ ہیں، رواں سال حجاج کرام کے حوالے سے تمام انتظامات پہلے سے مکمل کر لئے گئے ہیں، حکومت اس سال ان کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گی۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں حج پیکج ایک لاکھ روپے کم ہوا ہے۔ اس سے قبل 11 لاکھ 75 ہزار روپے پیکج تھا اور رواں سال 10 لاکھ 75 ہزارکا ہوگیا ہے، خواتین حجاج کو مفت عبایہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پہلے افغان مہاجرین پاکستانی پاسپورٹ استعمال کر کے عمرہ اور حج کے لئے جاتے تھے، یہی وجہ ہے بلوچستان سے بہت کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں، حاجی کیمپ آنے کا مقصدیہاں کے انتظامات کا جائزہ لینا تھا، کوئٹہ میں انتظامات تسلی بخش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو ہر قسم کا تحفظ حاصل ہے۔ بھارت میں ان کی جان مال تک محفوظ نہیں ۔بھارتی ریاست منی پور پور 150 مسیحی برادری کے لوگوں کو قتل کیا گیا۔ اس معاملے کو دبانے کے لیے جڑانوالہ واقعہ کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے