ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کا غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے اسپتالوں، عبادت گاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے، پاکستان اسرائیل کے طبی مراکز پر حملوں کی بھی عالمی تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کو نہتے فلسطینیوں پر دوبارہ بمباری کے آغاز پر سخت مایوسی ہوئی، عالمی برادری فلسطینیوں پر جاری بمباری روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سےجاری جنگی جرائم پر دنیا کو بات کرنی چاہیے۔ اُنہوں نے بتایا کہ نگراں وزیراعظم نے کویت اور یو اے ای کے دورے کیے اور ان دوروں کے دوران فلسطین کی صورتحال سمیت اہم امور پر بات کی گئی۔

واضح رہے کہ ممتاز زہرہ بلوچ نے بتایا کہ پاکستان رفح کراسنگ کے ذریعے غزہ میں امداد پہنچا رہا ہے، اسرائیل کی ناکہ بندی کے باعث دنیا کو غزہ تک امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِدھر کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، ورلڈ کپ کے دوران خوشی منانے والےکشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے