مسئلہ کشمیر کی وجہ سے غزہ کا درد سمجھ سکتے ہیں، احمد شاہ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر اطلاعات سندھ احمد شاہ نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کی وجہ سے غزہ کا درد سمجھ سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی قونصل خانہ میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب تک مظلوم قومیں معاشی طور پر مضبوط نہیں ہوتیں تب تک حقوق نہیں ملتے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ایران کے انقلاب سے اب تک 70 ہزار ایرانی دہشتگردی کا نشانہ بنے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو فلسطینیوں کی خدمت کے لیے یاد رکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے