بھارت سے آنیوالے سیلابی ریلے میں بارودی سرنگیں اور زہریلے سانپ بھی آگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) بھارت سے آنے والے سیلابی ریلے میں بارودی سُرنگیں اور جنگلی زہریلے سانپ بھی آگئے جس نے دریائے راوی اور نالہ ڈیک کے کنارے بسنے والے سرحدی علاقے کے مکینوں خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 10 بھارتی ساختہ بارودی سرنگیں اور بم برآمد ہوئے ہیں جب کہ ایک ماہ کے دوران سانپ کے ڈسنے سے 2  افراد جاں بحق اور 43 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ شکر گڑھ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے مطابق رواں سال جون میں سانپ کے ڈسنے کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے جب کہ جولائی کے آخری 2 ہفتوں میں سانپ کے کاٹنے کے واقعات میں ایک ہزار فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ صورتحال کی سنگینی دیکھتے ہوئے شہریوں نےمطالبہ کیا ہےکہ حکومت بھارتی بارودی سرنگوں اور سانپوں سے انہیں محفوظ رکھنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کرے اور سرحدی علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں میں اینٹی اسنیک انجکشنز کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے