پرویز خٹک

پی ٹی آئی نے پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کردی

پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے  پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے دونوں رہنماؤں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی۔

تٖفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ یاد رہے کہ اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے