مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو سچ بولنے کا مشورہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو سچ بولنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب ہمت کریں اور عوام کو سچ بتائیں کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کیوں مؤخر کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ہمت کرکے سچ بولنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھاگ گئے! فواد چوہدری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں اور بتائیں کہ نمبر پورے نہیں ہوئے۔ خیال رہے کہ مریم اورنگزیب  نے استفسار کیا کہ اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے کی بات پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کے بعد یاد آئی ہے؟

واضح رہے کہ فواد چوہدری کے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کیے جانے سے متعلق بیان پر  پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے  سخت ردعمل دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کا آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے