باجوڑ دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہوگئی

باجوڑ (پاک صحافت) باجوڑ دھماکے کے مزید تین زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 46 ہو گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ باجوڑ دھماکے میں 90 سے زائد زخمی افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

تٖفصیلات کے مطابق باجوڑ دھماکے میں جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق افراد میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی تھی۔ دوسری جانب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نذیر خان کا کہنا ہے کہ تین مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر نامعلوم حملہ آور کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کر لی گئی۔ ایف آئی آر  اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) خار نیاز محمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے