حمزہ شہباز

حمزہ شہباز ہنگامی طور پر لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز ہنگامی طور پر لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز نجی پرواز کے ذریعے قیادت کی ہدایت پر بدھ کی صبح 5 بجے دبئی سے لاہور پہنچے، سابق وزیراعلی چند روز قبل دبئی گئے تھے جہاں سے انہوں نے لندن جانا تھا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حتمی اعلان کے بعد حمزہ شہباز کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

حمزہ شہباز نے دبئی سے لندن نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے اہم بیٹھک میں شرکت کرنا تھی تاہم قیادت نے انہیں دبئی میں ہی رہنے کی ہدایت کی جس پر وہ لندن نہ جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے