خواجہ سعد رفیق

16 ماہ کی حکومت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ 16 ماہ کی حکومت میں آرام نہیں کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے این اے 122 میں گوہاوا پنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں اسکول نہیں تھے، سیوریج کا نظام بھی موجود نہیں تھا۔ اس علاقے کا کوئی اسکول ایسا نہیں، جسے اپ گریڈ نہیں کیا، ہم نے 16 ماہ انتھک کام کیا۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے 16 ماہ کی حکومت میں آرام نہیں کیا اور ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ رنگ روڈ شہباز شریف نے بنایا، ووٹ کی طاقت سے علاقے کے لوگوں کی زندگی آسان ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ سازش کر کے ہمیں نہیں ترقی کو ریورس گیئر لگا دیا، اب اقتدار میں آئے تو میٹرو بسیں رنگ روڈ سے ملائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ گئے ہیں، اس کی خوشی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے