وزیراعظم شہبازشریف

بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ تھا۔ وزیراعظم

لندن (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ SCO اور UNGA کے دوران عالمی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی ایک وسیع صف کے ساتھ ہماری ملاقاتوں کے دوران میری ٹیم اور میں نے پاکستان کو دنیا کے ساتھ کاروبار کرنے کے لیے تیار ایک قابل اعتماد پارٹنر کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی کو پہنچنے والے نقصان کا ازالہ ضروری ہے، دونوں بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مقدمہ پیش کرنا بہترین ٹیم ورک کا نتیجہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں خاص طور پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کو ان کی محنت اور مدد پر سراہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے