اعظم نذیر

بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بینچ بنا دیا گیا، وزیر قانون

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ بل ابھی بنا نہیں اور 8 رکنی بینچ بنا دیا گیا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عوام کے حق پر سمجھوتا نہیں ہونے دیں گے، کسی کو اختیار نہیں دیا جاسکتا کہ پارلیمان کو قانون سازی سے روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں حکومت میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تمام جماعتوں نے مطالبہ کیا ہے کہ فل کورٹ بنایا جائے، عجلت میں درخواست دائر ہوئی اور بینچ بنا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پارلیمنٹ کے قانون سازی کے اختیار میں اداروں کی مداخلت ہے، کیا وجہ ہے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ججز کو بینچ میں موقع نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے کہا کہ سلیکیٹو بینچ میں سینیارٹی کے تمام اصولوں کو نظر انداز کردیا گیا اور پک اینڈ چوز کے ذریعے 8 رکنی بینچ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے میں تقسیم کا تاثر کھل کر سامنے آگیا، توقع ہے کہ آج بینچ تحلیل کردیا جائے گا۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قانون بن جائے تو عدالت اس کا جائزہ لے سکتی ہے، عدالتی اصلاحات بل پر کیس کا نہ وقت درست ہے نہ کیس چلایا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے