عمران خان کو بچانے کے لیے اب بھی اہم ادارے سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں، ملک نور اعوان

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کے لیے اب بھی اہم ادارے سہولت کاری فراہم کر رہے ہیں لیکن عوام کی طاقت سے شکست عمران خان کا مقدر بنے گی اور میاں نواز شریف ایک دفعہ پھر ملک کے وزیر اعظم ہوں گے اور پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملک نور اعوان نے پارٹی ارکان سے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو اللّٰہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سرکاری مہمان کے طور پر بلا کر جو عزت بخشی ہے وہ زمینی خداوں کے لیے ایک بڑا سبق ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کو نشان عبرت بنانے کی کوشش کرنے والے تمام کردار آج خود نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک نور اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان وزیر اعظم کے روپ میں فرعون بن چکے تھے جس نے سیاسی انتقام میں نہ صرف میاں نواز شریف کو بستر مرگ پر موجود اپنی اہلیہ کے پاس سے بلوا کر گرفتار کیا بلکہ ان کی صاحبزادی کو بھی گرفتار کرکے جیل میں رکھا ۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے