رانا ثناءاللہ

وزیر داخلہ کیجانب سے جیل بھرو تحریک میں شامل خواتین اور غریب کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے جیل بھرو تحریک میں شامل خواتین اور غریب کارکنوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی زیرصدارت ملک میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کے آئی جیز سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کے تناظر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے گا اور قانون توڑنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ امن دشمنوں کا ریکارڈ رکھا جائے اور اسے ان کے کیریکٹر سرٹیفکیٹ میں واضح کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک کے اصل مقاصد ایک ڈرامہ رچانا، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا ہے، جیل بھرو تحریک کا مقصد امن و امان کی صورتحال متاثر کرنا اور سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ قانون توڑنے والوں کے خلاف شواہد اکٹھے کرکے عوام کے سامنے لائے جائیں، خواتین اور غریب کارکنوں کی گرفتاری سے گریز کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے