پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر صدر اور نگران وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن ولادت پر صدر اور نگران وزیراعظم کے قوم کے نام پیغام دیا ہے۔ عید میلاد النبیؐ کے موقع پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے جاری پیغام میں کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم کی زندگی اللّٰہ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریمﷺ کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپ ﷺ کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے